Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلصُّوْف (اون ) کی جمع اَصْوَافٌ آ تی ہے ۔ قرآن پا ک میں ہے : (وَ مِنۡ اَصۡوَافِہَا وَ اَوۡبَارِہَا وَ اَشۡعَارِہَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰی حِیۡنٍ) (۱۶۔۸۰) اور ان کی اون اورپشم اور با لوں سے تم سا ما ن اور دیگر مفید چیزیں ( بنا تے ہو جو ) مدت تک کا م دیتی ہیں ۔ اَخَذَ بِصُوْ فَۃِ قَفَا ہُ : اسے گدی کے با لو ں سے پکڑ لیا۔ کَبْشٌ صَا فٍ وَاَصْوَفُ وَصَا ئِفٌ : بہت اون والا مینڈھا اور خا نہ کعبہ کے خدا م کو بھی صُوْ فَۃٌ کہا جا تا تھا کیو نکہ وہ کعبہ کے سا تھ اس طرح چمٹے رہتے تھے جیسے بھیڑ پروان جمی رہتی ہے ۔ اَلصُّوْفَا نُ : ایک قسم کی گھا س جو چھو ٹی سی ہو تی ہے بعض نے کہا ہے کہ لفظ صُوْ فِیٌّ بھی صو ف کی طرف منسو ب ہے کیو نکہ یہ لو گ اون کا لبا س پہنا کر تے تھے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ صُوْفُۃٌ کی طرف منسو ب ہے جس کے معنی خدا م کعبہ کے ہیں ۔ صو فی لو گ بھی چو نکہ ہر وقت عبا دت میں مشغو ل رہتے تھے اس لیے انہیں صو فی کہہ دیا گیا ہے ۔ اور بعض نے کہا ہے کہ صُوْ فِی صُوو فَا ن کی طرف منسو ب ہے جس کے معنی نو ر و ئیدہ گھا س کے ہیں اور صو فی لو گ بھی چو نکہ زہد سے کا م لیتے ۔ اور معمو لی سی غذا کھا تے تھے جو عدم کفا یت میں صو فا ن گھا س کی مثل ہو تی تھی ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَصْوَافِهَا سورة النحل(16) 80