Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْوَبْرُ کے معنی ببری اور اون کے ہیں اس کی جمع اَوْبَارٌ۔ قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ مِنۡ اَصۡوَافِہَا وَ اَوۡبَارِہَا) (۱۶۔۸۰) اور ان کی اون اور ریشم ہے۔اور جو لوگ پشم کے خیموں میں زندگی بسر کرتے ہیں انہیں سُکَّانُ الْوَبْرِ (ہادیہ نشین) کہا جاتا ہے۔ بَنَاتُ اَوْبَرَ:ردی قسم کے ککرمتے جن پر ببری کی طرح کا مادہ ہوتا ہے۔چھوٹی اور ردی قسم کی سانپ کی چھتری۔ وَیَرَّتِ الْاَرْنَبُ:خرگوش کا اپنے پاؤں کے پچھلے حصہ کے لٹکے ہوئے بالوں سے اپنے قدموں کے نشانات کو مٹانا۔ (وَبَّرَ االرَّجُلُ فِیْ مَنْزِلِہ:اپنے مکان سے باہر نہ نکلنا۔یہ وَبْرٌ یعنی پشم کے ساتھ تشبیہ دے کر کہا جاتا ہے گویا وہ اپنے گھر کے اندر ریشم کی طرح پڑا ہوا ہے جیسا کہ تَلَبَّدَ بِمَکَانِ کَذَا کا محاورہ ہے یعنی وہ اپنے مکان کا لبدہ بنا ہوا ہے۔وَبَارِ بعض نے کہا ہے کہ قوم عاد کے ایک علاقہ کا نام ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَاَوْبَارِهَا سورة النحل(16) 80