Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْغَزْلُ: (ض) کاتے ہوئے سوت کو کہتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّتِیۡ نَقَضَتۡ غَزۡلَہَا) (۱۶:۹۲) اور اس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے اپنا کاتا ہوا سوت ادھیڑ دیا۔ غَزَلَتْ غَزْلًا: سوت کاتنا اور ہرنی کے بچہ کو غَزَالٌ کہا جاتا ہے۔ اَلْغَزَالَۃُ: سورج کی ٹکیہ اور کنایہ کے طور پر غَزَلٌ (س) اور مُغَازَلَۃٌ کے معنی غزال یعنی ہر نوٹے جیسی خوبصورت عورگوں کے ساتھ عشق و محبت اور دلبستگی کی باتیں کرنا آتے ہیں۔ غَزِلَ الْکَلْبُ غَزَالًا کتے کا ہرن کو پاکر اس سے پیچھے ہٹ جانا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
غَزْلَهَا سورة النحل(16) 92