اَلْاِنْغَاضُ کے معنی دوسرے کے سامنے تعجب سے سرہلانے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے:۔ (فَسَیُنۡغِضُوۡنَ اِلَیۡکَ رُءُوۡسَہُمۡ ) (۱۷۔۵۱) تو تعجب سے تمہارے آگے سرہلائیں گے۔ نَغَضَ نَغْضَانَا:کپکپی کے ساتھ سر اور دانت ہلانا۔ اَلنَّغْضُ:بہت سر ہلانے والا نر شترمرغ۔ اَلُّغْضُ:کندھے کے کنارے کی پتلی ہڈی۔
Words | Surah_No | Verse_No |
فَسَيُنْغِضُوْنَ | سورة بنی اسراءیل(17) | 51 |