دُلُوْکُ: (الشَّمْسِ) کے معنیٰ ہیں آفتاب کا (زوال) مائل بہ غروب ہونا۔قرآن پاک میں ہے: (اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوۡکِ الشَّمۡسِ ) (۱۷۔۷۸) (اے محمدﷺ!) سورج کے ڈھلنے سے۔۔۔۔نماز۔۔۔۔پڑھا کرو۔ یہ اصل میں دَلَکْتُ الشَّمْسَ کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنیٰ ہیں کوئی چیز دیکھنے کے لئے آنکھوں کے اوپر ہتھیلی رکھ کر دھوپ کو دفع کرنا اور اسی سے دَلَکْتُ الشَّیئَ فِی الرَّحَۃِ کا محاورہ ہے جس کے معنیٰ کسی چیز کو ہتھیلی میں لے کر ملنے کے ہیں۔ دَلَکْتُ الرَّجُلَ: لیت لعل کرنا۔ الدَّلُوکُ: ایک قسم کی خوشبو جسے بدن پر ملاجاتا ہے۔ اَلدَّلِیکُ: ایک قسم کا کھانا جو مسکہ اور کھجور سے تیار ہوتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
لِدُلُوْكِ | سورة بنی اسراءیل(17) | 78 |