Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

नमाज़ क़ायम करो सूर्य के ढलने से लेकर रात के छा जाने तक और फ़ज्र (प्रभात) के क़ुरआन (अर्थात फ़ज्र की नमाज़ः के पाबन्द रहो। निश्चय ही फ़ज्र का क़ुरआन पढ़ना हुज़ूरी की चीज़ है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ نمازقائم کریں سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور فجر کا قرآن پڑھیں۔یقیناًفجرکا قرآن پڑھناہمیشہ سے حاضری کا وقت ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

نماز کا اہتمام رکھو – زوال آفتاب کے اوقات سے لے کر شب کے تاریک ہونے تک اور خاص کر فجر کی قرأت کا ۔ بیشک فجر کی قرأت بڑی ہی حضوری کی چیز ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) زوالِ آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک نماز قائم کرو ۔ اور نمازِ صبح بھی ۔ کیونکہ صبح کی نماز حضوری کا وقت ہے ( اس وقت شب و روز کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں ) ۔

By Moudoodi

نماز قائم کرو 91 زوال آفتاب 92 سے لے کر رات کے اندھیرے93 تک اور فجر کے قرآن کا بھی التزام کرو 94 کیونکہ قرآن فجر مشہود ہوتا ہے ۔ 95

By Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبر ﷺ! ) سورج ڈھلنے کے بعد سے رات کے تاریک ہونے تک ( یعنی ان اوقات میں ) نماز قائم کیجیے اور صبح کو ( نماز فجر میں ) قرآن پڑھا کیجیے ، بے شک صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) سورج ڈھلنے کے وقت سے لے کر رات کے اندھیرے تک نماز قائم کرو ۔ ( ٤٣ ) اور فجر کے وقت قرآن پڑھنے کا اہتمام کرو ۔ یاد رکھو کہ فجر کی تلاوت میں مجمع حاضر ہوتا ہے ۔ ( ٤٤ )

By Noor ul Amin

آپ سورج کے ڈھلنے سے لے کررات کے اندھیرے تک نماز قائم کیجئے اور فجرکے وقت قرآن ( پڑھئے ) بیشک فجرمیں قرآن پڑھنے کاوقت ( رات اور دن کے ) فرشتوں کی ( اﷲ کے پاس اکٹھی ) حاضری کاوقت ہوتا ہے

By Kanzul Eman

نماز قائم رکھو سورج ڈھلنے سے رات کی اندھیری تک ( ف۱۷۰ ) اور صبح کا قرآن ( ف۱۷۱ ) بیشک صبح کے قرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ( ف۱۷۲ )

By Tahir ul Qadri

آپ سورج ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک ( ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء کی ) نماز قائم فرمایا کریں اور نمازِ فجر کا قرآن پڑھنا بھی ( لازم کر لیں ) ، بیشک نمازِ فجر کے قرآن میں ( فرشتوں کی ) حاضری ہوتی ہے ( اور حضوری بھی نصیب ہوتی ہے )