Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और रात के कुछ हिस्से में उस (क़ुरआन) के द्वारा जागरण किया करो, यह तुम्हारे लिए तद्अधिक (नफ़्ल) है। आशा है कि तुम्हारा रब तुम्हें उठाए ऐसा उठाना जो प्रशंसित हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوررات کے کچھ حصے میں پھراس کے ساتھ بے داررہیں یہ آپ کے لیے زائد عبادت ہے، قریب ہے آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز کر دے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور شب میں بھی تہجد پڑھو ۔ یہ تمہارے لئے مزید برآں ہے ۔ توقع رکھو کہ تم کو تمہارا رب محمود اٹھانا اٹھائے ۔

By Hussain Najfi

اور رات کے کچھ حصہ ( پچھلے پہر ) میں قرآن کے ساتھ بیدار رہیں ( نمازِ تہجد پڑھیں ) یہ آپ کے لئے اضافہ ہے ۔ عنقریب آپ کا پروردگار آپ کو مقامِ محمود پر فائز کرے گا ۔

By Moudoodi

اور رات کو تہجد پڑھو ، 96 یہ تمہارے لیے نفل ہے97 ، بعید نہیں کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود 98 پر فائز کر دے ۔

By Mufti Naeem

اور رات کے بعض حصے میں ( اُٹھ کر ) نماز تہجد ادا کیجیے یہ آپ ( ﷺ ) کے لیے اضافی ( عمل ) ہے ، قریب ہے کہ آپ ( ﷺ ) کا رب آپ ( ﷺ ) کو مقامِ محمود پر فائز فرمادے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور رات کے کچھ حصے میں تہجد پڑھا کرو جو تمہارے لیے ایک اضافی عبادت ہے ۔ ( ٤٥ ) امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود تک پہنچائے گا ۔ ( ٤٦ )

By Noor ul Amin

اور رات کو تہجداداکیجئے یہ آپ کے لئے زائد ہے ممکن ہے کہ آپ کارب آپ کو مقام محمودپرفائز کرے

By Kanzul Eman

اور رات کے کچھ حصہ میں تہجد کرو یہ خاص تمہارے لیے زیادہ ہے ( ف۱۷۳ ) قریب ہے کہ تمہیں تمہارا رب ایسی جگہ کھڑا کرے جہاں سب تمہاری حمد کریں ( ف۱۷٤ )

By Tahir ul Qadri

اور رات کے کچھ حصہ میں ( بھی قرآن کے ساتھ شب خیزی کرتے ہوئے ) نماز تہجد پڑھا کریں یہ خاص آپ کے لئے زیادہ ( کی گئی ) ہے ، یقیناً آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز فرمائے گا ( یعنی وہ مقامِ شفاعتِ عظمٰی جہاں جملہ اوّلین و آخرین آپ کی طرف رجوع اور آپ کی حمد کریں گے )