यही कार्यप्रणाली हमारे उन रसूलों के विषय में भी रही है, जिन्हें हम ने तुम से पहले भेजा था और तुम हमारी कार्यप्रणाली में कोई अन्तर न पाओगे
اُن کاطریقہ تھا جو آپ سے پہلے ہم اپنے رسولوں میں سے بھیج چکے ہیں اور آپ ہمارے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے۔
ہم نے تم سے پہلے اپنے جو رسول بھیجے ، ان کے باب میں ہماری سنت کو یاد رکھو اور تم ہماری سنت میں کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے ۔
یہی ہمارا دستور رہا ہے ان رسولوں کے بارے میں جنہیں ہم نے پہلے بھیجا ہے اور آپ ہمارے اس دستور میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے ۔
یہ ہمارا مستقل طریق کار ہے جو ان سب رسولوں کے معاملے میں ہم نے برتا ہے جنہیں تم سے پہلے ہم نے بھیجا 90 تھا ، اور ہمارے طریق کار میں تم کوئی تغیر نہ پاؤ گے ۔ ؏ ۸
یہی ہمارا ) دستور ہے ان ( پیغمبروں ) کے بارے میں ( بھی ) جو ہم نے آپ ( ﷺ ) سے پہلے رسول بناکر بھیجے اور آپ ( ﷺ ) ہمارے اس دستور میں کوئی رد وبدل نہیں پائیں گے
یہ ہمارا وہ طریق کار ہے جو ہم نے اپنے ان پیغمبروں کے ساتھ اختیار کیا تھا جو ہم نے تم سے پہلے بھیجے تھے ، اور تم ہمارے طریقے میں کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے ۔
ہم نے آپ سے پہلےجو رسول بھیجے توہمارایہی طریقہ رہا ہے اور ہمارے اس قانون میں آپ کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے
دستور ان کا جو ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے ( ف۱٦۹ ) اور تم ہمارا قانون بدلتا نہ پاؤ گے ،
ان سب رسولوں ( کے لئے اﷲ ) کا دستور ( یہی رہا ہے ) جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا اور آپ ہمارے دستور میں کوئی تبدیلی نہیں پائیں گے