Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْھَجُوْدُ کے معنی نیند کے ہیں اور نائم (سوئے ہوئے) آدمی کو ھَاجِدٌ کہا جاتا ہے اور ھَجَّدْتُّہٗ فَتَھَجَّدَ (ازالہ ماخذ) کے معنی ہیں: میں نے اس کی نیند کو دور کیا تو وہ جاگ گیا جیساکہ مَرَّضْتُہٗ کے معنی ہوتے ہیں: میں نے اس کے مرض کو دور کیا قرآن پاک میں ہے: (وَ مِنَ الَّیۡلِ فَتَہَجَّدۡ بِہٖ) (۱۷:۷۹) اور رات کے وقت میں نماز تہجد بھی پڑھا کرو۔ (1) اس آیت میں رات کے قیام میں قرآن پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ جیسے دوسری جگہ اسی کو (قُمِ الَّیۡلَ اِلَّا قَلِیۡلًا نِّصۡفَہٗۤ ) (۷۳:۲) رات (کے وقت نماز) میں کھڑے رہا کرو ساری رات سے کم یعنی آدھی رات۔ قیام کے ساتھ تعبیر فرمایا ہے۔ اَلْمُتَھَجِّدُ کے معنی رات کو نیند سے اٹھ کر نماز پڑھنے والا کے ہیں۔ اَھْجَدَ الْبَعِیْرُ: کے معنی اونٹ کا خواب کے وقت اپنا سینہ زمین پر رکھ دینے کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فَتَهَجَّدْ سورة بنی اسراءیل(17) 79