وَفَدَ الْقَوْمُ: (ض) وِفَادَۃَ:لوگوں کا وفد بن کر بادشاہ کی خدمت میں حاضر ہونا اور وفد یا وفود ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو اپنی ضروریات پورا کرنے کے لئے بادشاہوں کی خدمت میں حاضر ہوں اور اسی سے وَافِدٌ اس اونٹ کو کہتے ہیں جو سب سے آگے نکل جانے والا ہو۔قرآن پاک میں ہے۔ (یَوۡمَ نَحۡشُرُ الۡمُتَّقِیۡنَ اِلَی الرَّحۡمٰنِ وَفۡدًا) (۱۹۔۸۵) جس روز ہم پرہیزگاروں کو خدا کے سامنے بطور مہمان جمع کریں گے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَفْدًا | سورة مريم(19) | 85 |