Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْقَصْمُ: (ض) کے معنی ہلاک کرنے اور کسی چیز کو توڑ دینے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ کَمۡ قَصَمۡنَا مِنۡ قَرۡیَۃٍ کَانَتۡ ظَالِمَۃً ) (۲۱:۱۱) اور ہم نے بہت سی بستیوں کو جو ستمگار تھیں ہلاک کر مارا۔ یعنی انہیں تورمروڑ کر ریزہ ریزہ اور ہلاک کردیا۔ اور ہلاکت کو قَاصِمَۃُ الظَّھْرِ کہا جاتا ہے جیساکہ دوسری جگہ فرمایا: (وَ مَا کُنَّا مُہۡلِکِی الۡقُرٰۤی) (۲۸:۵۹) اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے۔ اَلْقُصَمُ: وہ آدمی جو ہر مقاومت کرنے والے کو توڑ ڈالے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
قَصَمْنَا سورة الأنبياء(21) 11