Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلنَّفْسُ (ن) کے معنی اون دھنکنے اور پھیلانے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے۔ (کَالْعِھْنِ الْمَنْفُوْشِ) (۱۰۲۔۵) جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون۔ نَفْشُ الْغَنَمِ: (رات کے وقت) بکریوں کا بغیر چرواہے کے (چرنے کے لئے) منتشر ہونا۔ اَلنَّفَشُ: (بفتح الفاء اسم) وہ بکریاں جو رات کے بغیر چرواہے کے چرنے کے لئے منتشر ہوگئی ہوں۔قرآن پاک میں ہے۔ (اِذۡ نَفَشَتۡ فِیۡہِ غَنَمُ الۡقَوۡمِ) (۲۱۔۷۸) جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں رات کو چرگئیں۔ اِلْاِبِلُ النَّوَافِشُ:رات کو بغیر چرواہے کے چرنے والے اونٹ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْمَنْفُوْشِ سورة القارعة(101) 5
نَفَشَتْ سورة الأنبياء(21) 78