Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْفَھْمُ: انسان کی اس ذہنی قوت کا نام جس سے وہ مطالب کو بہتری اور عمدگی کے ساتھ اخذ کرلیتا ہے اور فَھِمْتُ کَذَا کے معنی کسی چیز کو اچھی طرح سمجھ لینے کے ہیں اور آیت کریمہ: (فَفَہَّمۡنٰہَا سُلَیۡمٰنَ) (۲۱:۷۹) ہم نے فیصلہ کرنے کا طریقہ سلیمانؑ کو سمجھا دیا۔ میں تفہیم کے ایک معنی تو یہ ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے ان کی قوت فہم میں اصافہ کردیا جس کے ذریعہ انہوں نے نزاع کی حقیقت کو پالیا اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ وحی کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ نے اس معاملہ کی حقیقت ان کے قلب پر القا کردی۔ اَفْھَمْتُہٗ کے معنی کسی کو کچھ سمجھا دینے کے ہیں اور استفہام کے معنی کسی چیز کے سمجھنے کی طلب کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فَفَهَّمْنٰهَا سورة الأنبياء(21) 79