Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلنُّوْنُ:حرف ہجا میں سے ایک حرف کا نام ہے۔قرآن پاک میں ہے:۔ (نٓ وَ الۡقَلَمِ وَ مَا یَسۡطُرُوۡنَ ) (۶۸۔۱) ن،قلم اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم۔اور نون بڑی مچھلی کو بھی کہتے ہیں اور آیت کریمہ:۔ (وَ ذَاالنُّوۡنِ اِذۡ ذَّہَبَ ) (۲۱۔۸۷) اور ذاالنون کو یاد کرو جب وہ اپنی قوم سے ناراض ہوکر چل دیئے۔میں یونس علیہ السلام کو ذَا النُّوْن کہا ہے کیونکہ انہیںمچھلی نے نگل لیا تھا اور حارث بن ظلام کی تلوار کا نام بھی ذَالنُّوْنِ تھا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
النُّوْنِ سورة الأنبياء(21) 87