حَدِبَ (س) حَلْبًا۔ الرَّجُلُ وَأَحْدَبَ واحْدَوْدَبَ کبڑا ہونا۔ ہوسکتا ہے کہ حَدَبُ الظَّھْرُ کا لفظ اس مادہ میں بنیاد کی حیثیت رکھتا ہو جس کے معنیٰ کبڑی پیٹھ کے ہیں۔ پھر تشبیہ کے طور پر لاغر اونٹنی کو جس کے سرینوں کی ہڈیاں نمایاں ہوں، ناقَۃ جَدْبَائُ کہہ دیتے ہیں اور اسی سے (مجازاً) بلند اور سخت زمین کو حَدَبٌ کہتے ہیں قرآن پاک میں ہے: (وَ ہُمۡ مِّنۡ کُلِّ حَدَبٍ یَّنۡسِلُوۡنَ ) (۲۱:۹۶) اور وہ (یاجوج ماجوج) بلندی سے دوڑ رہے ہوں گے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
حَدَبٍ | سورة الأنبياء(21) | 96 |