Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَطْفُ: (ن) کا لفظ اس وقت بولا جاتا ہے جب کسی چیز کا ایک سرا دوسرے کی طرف موڑ دیا جائے مثلاً رسّی، درخت کی ٹہنی وغیرہ کو دوہرا کرنے کو عَطْفٌ کہا جاتا ہے اور عِطَافٌ کے معنی دو تہوں والی چادر کے ہیں۔ عِطْفَا الْاِنْسَانِ: انسان کے دونوں پہلو یعنی سر سے لے کر سرین تک کے دونوں جانب۔ کیونکہ بدن کے اس حصہ کو آسانی سے موڑا جاسکتا ہے ثَنٰی عِطْفَہٗ کے معنی ہیں اعراض کرنا اور دور ہونا(1) جیساکہ نَأی بِجَانِبِہٖ وَصَعَّرَ بِخَدِّہٖ وغیرہ محاورات ہیں۔ جب یہ لفظ عَلٰی کے واسطہ سے متعدی ہو تو اس کے معنی کسی پر مائل ہونے اور شفقت کرنا کے آتے ہیں چنانچہ کہا جاتا ہے: عَطَفَ عَلَیْہِ وَثَنَاہُ عَاطِفَۃُ رَحْمٍ ظَبْیَۃٌ عَاطِفَۃٌ عَلٰی وَلَدِھَا وَنَاقَۃٌ عَطُوْفٌ عَلٰی بَوِّھَا وغیرہ اور جب تعدیہ بواسطہ عن ہو تو اس کے معنی اعراض کرنا اور دور ہونا ہوتے ہیں، جیسے عَطَفْتُ عَنْ فُلَانٍ میں نے فلاں سے اعراض کیا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
عِطْفِهٖ سورة الحج(22) 9