Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि अल्लाह के मार्ग से भटका दे। उस के लिए दुनिया में भी रुसवाई है और क़ियामत के दिन हम उसे जलने की यातना का मज़ा चखाएँगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ اپناپہلوموڑنے والا ہے تاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کے راستے سے بھٹکا دے، اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اورہم قیامت کے دن اسے آگ کا عذاب چکھائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

تکبر سے اینٹھتے ہوئے حجتیں کرتے ہیں کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے برگشتہ کریں ۔ ان کیلئے دنیا میں رسوائی ہے اور ہم قیامت کے دن ان کو آگ کا عذاب چکھائیں گے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( غرور سے ) اپنے شانے کو موڑے ہوئے ( اور گردن اکڑائے ہوئے ) تاکہ ( لوگوں کو ) اللہ کی راہ سے گمراہ کریں ان کیلئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم انہیں جلانے والی آگ کے عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

By Moudoodi

تاکہ لوگوں کو راہ خدا سے بھٹکا دیں ۔ 14 ایسے شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے روز اس کو ہم آگ کے عذاب کا مزا چکھائیں گے ۔ ۔ ۔ ۔

By Mufti Naeem

اپنی گردنوں کو اکڑانے والے تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے گمراہ کردیں ، اسی کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور ہم قیامت کے دن اس کو جلنے کا مزا چکھائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ تکبر سے اپنا پہلو اکڑائے ہوئے ہیں ، تاکہ دوسروں کو بھی اللہ کے راستے سے گمراہ کریں ، ایسے ہی شخص کے لیے دنیا میں رسوائی ہے ، اور قیامت کے دن ہم اسے جلتی ہوئی آگ کا مزہ چکھائیں گے ۔

By Noor ul Amin

( اورازراہ تکبر حق سے ) اپنا پہلوموڑتے ہیں تاکہ دوسروں کو اللہ کی راہ سے بہکا دیں ایسے شخص کے لئے دنیامیں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلا دینے والے عذاب کاذائقہ چکھائیں گے

By Kanzul Eman

حق سے اپنی گردن موڑے ہوئے تاکہ اللہ کی راہ سے بہکادے ( ف۲۵ ) اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے ( ف۲٦ ) اور قیامت کے دن ہم اسے آگ کا عذاب چکھائیں گے ( ف۲۷ )

By Tahir ul Qadri

اپنی گردن کو ( تکبّر سے ) مروڑے ہوئے تاکہ ( دوسروں کو بھی ) اﷲ کی راہ سے بہکا دے ، اس کے لئے دنیا میں ( بھی ) رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلا دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے