Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْمَقَاْمِعُ (مفرو مِقْمَعٌ) ہتھوڑے۔قرآن پاک میں ہے : (وَ لَہُمۡ مَّقَامِعُ مِنۡ حَدِیۡدٍ) (۲۲۔۲۱) اور ان کے مارنے ٹھوکنے کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے۔مَقَامِعُ کا واحد مِقْمَعٌ ہر اس چیز کو کہا جاتا ہے جس سے پیٹ پیٹ کر کسی کو مطیع اور مقہور کیا جائے اسی سے محاورہ ہے۔ قَمَعْتُہ‘ فَانْقَمَعَ : میں نے اسے روکا تو وہ رک گیا اور اَلْقَمَعُ وَالْقَمْعُ (قیف) وہ چیز ہے جس کے ذریعہ کوئی (سیال) چیز (بوتل وغیرہ میں ) ڈالی جائے تاکہ نیچے نہ گرنے پائے۔حدیث میں ہے (1) )۸۶) (وَیْلٌ لِاَقْمَاعِ الْقَوْلِ ) یعنی ان پر افسوس ہے جو اپنے کان لوگوں کی باتیں سننے کے لئے قیفیں بنائے رکھتے ہیں یعنی دوسروں کی باتیں سننے کے درپے رہتے ہیں۔ اَلْقَمَعُ : ذباب ازرق کیونکہ اسے مارکر دور بھگایا جاتا ہے تَقَمَّعَ الْحِمَارُ : گدھے کا مکھی کو دور ہٹانا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
مَّقَامِعُ سورة الحج(22) 21