اَلْبَدَنُ: یہ جَسَدٌ کے ہم معنی ہے لیکن بدن باعتبار عظمت جثہ کے بولا جاتا ہے اور جَسَدًا باعتبار رنگ کے، اسی سے رنگین کپڑے کو ثَوْبٌ مُجَسَّدٌ کہا جاتا ہے اور جسیم عورت کو إِمْرَئَ ۃٌ بَادِنٌ وَبَدِیْنٌ کہتے ہیں اسی سے قربانی کے جانوروں کو اس کے فربہ وہنے کی وجہ سے بَدَنَۃٌ کہا جاتا ہے اور بَدَنَ وَبَدَّنَ کے معنی موٹا ہونے کے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ بَدَّنَ کے معنی عمررسیدہ ہوجانا کے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے(1) (رجز) (۴۲) وَکُنْتُ خِلْتُ الشَّیْبَ وَالتَّبْدِیْنَا میں بڑھائے اور عمر رسیدہ ہونے کو خیال کرتا تھا، اسی معنی میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا(2) (۲۶) لَا تُبَادِرُوْنِیْ بِالرُّکُوْعِ وَالسُّجُوْدِ فَإِنِّیْ قَدْ بَدَّنْتُ۔ کہ میں بوڑھا اور سن رسیدہ ہوگیا ہوں اس لیے رکوع و سجود میں مجھ سے سبقت نہ کیا کرو۔ اور آیت کریمہ: (فَالۡیَوۡمَ نُنَجِّیۡکَ بِبَدَنِکَ ) (۱۰:۹۲) تو آج ہم تیرے بدن کو (دریا سے) نکال لیں گے۔ میں بَدَنٌ بمعنی جَسَدٌ ہے اور بعض نے اس سے زرہ مراد لی ہے کیونکہ زرہ کو بھی جسم پر ہونے کی وجہ بَدَنَۃٌ کہا جاتا ہے جیساکہ قمیص کے بازو کو یَدٌ اور اس کی انگلی اور پچھلی طرف کو ظہر اور بطن کہہ دیتے ہیں۔ اور آیت کریمہ: (وَ الۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعَآئِرِ اللّٰہِ ) اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لیے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔ (۲۲:۳۶) میں بُدْنَ بَدَنَۃٌ کی جمع ہے جس کے معنی ہدی یعنی قربانی کے ہیں جو حرم میں لے جاکر ذبح کی جائے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بِبَدَنِكَ | سورة يونس(10) | 92 |
وَالْبُدْنَ | سورة الحج(22) | 36 |