Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पस आज हम तेरी लाश को बचाएंगे ताकि तू अपने बाद वालों के लिए निशानी बने, और बेशक बहुत-से लोग हमारी निशानियों से ग़ाफ़िल रहते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

سوآج ہم تیرے بدن کوبچائیں گے تاکہ تم ان کے لئے جوتیرے پیچھے ہیں نشانی بن جائے اور بلاشبہ بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے یقیناًغافل ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

پس آج ہم تیرے جسم کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے بعد والوں کیلئے نشانی بنے اور بیشک بہت سارے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہی رہتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

پس آج ہم صرف تیرے بدن ( لاش ) کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے بعد آنے والوں کے لئے ( قدرت و عبرت کی ) ایک نشانی بن جائے ( اگرچہ ) لوگوں کی اکثریت ہماری نشانیوں سے غافل ہی رہتی ہے ۔

By Moudoodi

اب تو ہم صرف تیری لاش ہی کو بچائیں گے تا کہ تو بعد کی نسلوں کے لیے نشانِ عبرت بنے 92 اگرچہ بہت سے انسان ایسے ہیں جو ہماری نشانیوں سے غفلت برتتے ہیں ۔ 93 ؏ ۹

By Mufti Naeem

پس آج ہم تیری لاش ( ڈوبنے سے ) بچا لینگے تاکہ تو اپنے بعد والے لوگوں کیلئے عبرت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غفلت برتنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

لہذا آج ہم تیرے ( صرف ) جسم کو بچائیں گے تاکہ تو اپنے بعد کے لوگوں کے لیے عبرت کا نشان بن جائے ۔ ( ٣٦ ) ( کیونکہ ) بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل بنے ہوئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

سوآج توہم تیری لاش ہی کو بچائیں گے تاکہ تواپنے بعدآنے والوں کے لئے نشان عبرت بن جائے اگرچہ اکثر لوگ ہماری آیتوں سے غفلت ہی برتتے ہیں

By Kanzul Eman

آج ہم تیری لاش کو اوترا دیں ( باقی رکھیں ) گے تو اپنے پچھلوں کے لیے نشانی ہو ( ف۱۹۵ ) اور بیشک لوگ ہماری آیتوں سے غافل ہیں ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے فرعون! ) سو آج ہم تیرے ( بے جان ) جسم کو بچالیں گے تاکہ تو اپنے بعد والوں کے لئے ( عبرت کا ) نشان ہوسکے اور بیشک اکثر لوگ ہماری نشانیوں ( کو سمجھنے ) سے غافل ہیں