اَلزُّجَاجُ: ایک قسم کا شفاف پتھر (شیشہ) اس کا مفرد زُجَاجۃٌ ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (فِیۡ زُجَاجَۃٍ ؕ اَلزُّجَاجَۃُ کَاَنَّہَا کَوۡکَبٌ دُرِّیٌّ ) (۲۴:۳۵) ایک شیشہ میں ہے (اور) شیشہ گویا چمکتا ہوا تارا ہے۔ اَلزُّجُّ: نیزہ کی پچھلی طرف لگا ہوا لوہا۔ جمع زِجاجٌ اور زَجَجْتُ الرَّجُلَ کے معنی ہیں: میں نے اسے نیزہ کی نوک سے مارا۔ اَزْجَجْتُ الزُّمْحَ: میں نے نیزہ میں زج لگائی یا اس سے زج کو نکال لیا۔ اَلزَّجَعُ: ابرو کی درازی اور باریکی جو نیزہ کی انی کے مشابہ ہو۔ ظَلِیمٌ اَزَجُّ وَنَعَامَۃٌ زَجَّائُ: درازگام شتر مرغ۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اَلزُّجَاجَةُ | سورة النور(24) | 35 |
زُجَاجَةٍ | سورة النور(24) | 35 |