اَلْحَیْفُ : (ض) فیصلہ کرنے میں ایک جانب کو جھک جانا انصاف نہ کرنا۔ قرآن پاک میں ہے : (اَمۡ یَخَافُوۡنَ اَنۡ یَّحِیۡفَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ ؕ بَلۡ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ) (۲۴:۵۰) یا ان کو خف ہے کہ خدا اور اس کا رسول ان کے حق میں ظلم کریں گے۔ (نہیں) بلکہ یہ خود ظالم ہیں۔ کہا جاتا ہے۔ تَحَیَّفْتُ الشَّیْئَ میں نے اسے کناروں سے پکڑا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
يَّحِيْفَ | سورة النور(24) | 50 |