Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उन के दिलों में रोग है या वे सन्देह में पड़े हुए हैं या उन को यह डर है कि अल्लाह और उस का रसूल उन के साथ अन्याय करेंगे? नहीं, बल्कि बात यह है कि वही लोग अत्याचारी हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یاوہ شک میں پڑے ہوئے ہیں؟یاوہ ڈرتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اور اس کارسول ان پر ظلم کرے گا؟ بلکہ یہی لوگ ظالم ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا یہ ابھی شک میں پڑے ہوئے ہیں یا ان کو اندیشہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے ساتھ ناانصافی کریں گے ۔ بلکہ یہ لوگ خود ہی ظالم ہیں ۔

By Hussain Najfi

ان کے دلوں میں ( نفاق وغیرہ ) کی کوئی بیماری ہے یا ( اسلام کے متعلق ) شک میں مبتلا ہیں یا پھر ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے ساتھ زیادتی کریں گے؟ ( نہیں ) بلکہ یہ لوگ خود ظلم و زیادتی کرنے والے ہیں ۔

By Moudoodi

کیا ان کے دلوں کو ﴿منافقت کا ﴾ روگ لگا ہوا ہے؟ یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں ؟ یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کرے گا ؟ اصل بات یہ ہے کہ ظالم تو یہ لوگ خود ہیں ۔ 80 ؏6

By Mufti Naeem

کیا ان کے دلوںمیں ( کفر کی ) بیماری ہے یا وہ شک کررہے ہیں یا ان کو یہ ڈر ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) اور رسول ( ﷺ ) ان پر ظلم کریں گے؟ ( نہیں ) بلکہ وہ خود ظالم ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا ان کے دلوں میں کوئی روگ ہے یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں یا انہیں یہ اندیشہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم ڈھائے گا؟ نہیں بلکہ ظلم ڈھانے والے تو خود یہ لوگ ہیں ۔

By Noor ul Amin

کیا ان کے دلوں میں ( نفاق کا ) مرض ہے یاوہ شک میں ہیں یا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کارسول ان کی حق تلفی کرجائینگے بلکہ وہ خودہی ظالم ہیں

By Kanzul Eman

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے ( ف۱۱۳ ) یا شک رکھتے ہیں ( ف۱۱٤ ) کیا یہ ڈرتے ہیں کہ اللہ و رسول ان پر ظلم کریں گے ( ف۱۱۵ ) بلکہ خود ہی ظالم ہیں ،

By Tahir ul Qadri

کیا ان کے دلوں میں ( منافقت کی ) بیماری ہے یا وہ ( شانِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ) شک کرتے ہیں یا وہ اس بات کا اندیشہ رکھتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان پر ظلم کریں گے ، ( نہیں ) بلکہ وہی لوگ خود ظالم ہیں