Blog
Books
Search Quran
Lughaat

لَا وَذَ ( مفاعلہ ) بِکَذَا لِوَاذًا وَمُلَاوَزَۃً کے معنی کسی چیز کی آڑ لینا اور اس کے پیچھے چھپ جانا ہیں۔ پس آیت کریمہ : (قَدۡ یَعۡلَمُ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ یَتَسَلَّلُوۡنَ مِنۡکُمۡ لِوَاذًا) (۲۴۔۶۳) کے معنی یہ ہیں کہ خدا کو وہ لوگ خوب معلوم ہیں جو تم میں سے ایک دوسرے کی آڑ اورپناہ لے کریکے بعد دیگر کھسک کر نکل جاتے ہیں اور یہاں لِوَاذًا لَا وَذَ (مفاعلہ کا مصدر ہے کیونکہ اگر یہ لَاذ (ن) کا مصدر ہوتا تو لِیَاذًا (بالیاء) آنا چاہیتے تھا۔ اس لیے کہ لَاذَ لِیَاذًا کہا جاتا ہے ۔ اَللَّوْذُ: پہاڑ کا کنارہ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
لِوَاذًا سورة النور(24) 63