Blog
Books
Search Quran
Lughaat

فُلَان وَفُلَانَۃٌ انسانوں کے ناموں کے لیے بطور کنایہ بولا جاتا ہے اور اَلْفُلَانُ وَالْفُلَا (یعنی الف لام کے ساتھ) انسان کے علاوہ دوسرے حیوانات کے لیے بطور کنایہ استعمال ہوتا ہے(1) قرآن پاک میں ہے: (یٰوَیۡلَتٰی لَیۡتَنِیۡ لَمۡ اَتَّخِذۡ فُلَانًا خَلِیۡلًا) (۲۵:۲۸) ہائے شامت کاش، میں فلاں شخص کو دوست نہ بناتا۔ آیت میں تنبیہ پائی جاتی ہے کہ قیامت کے دن ہر شخص باطل پرستی میں اپنے دوستوں اور آشناؤں کا ساتھ دینے پر اظہار ندامت کرے گا اور کہے گا کاش! میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا لہٰذا یہ اس آیت کے ہم معنی ہے۔ (اَلۡاَخِلَّآءُ یَوۡمَئِذٍۭ بَعۡضُہُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الۡمُتَّقِیۡنَ ) (۴۳:۶۷) جو آپس میں دوست ہیں اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔ مگر پرہیزگار لوگ باہم دوست ہی رہیں گے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فُلَانًا سورة الفرقان(25) 28