Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلرِّیْعُ: بلند جگہ کو کہتے ہیں۔ جو دور سے ظاہر ہو اس کا واحد رِیعَۃٌ ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اَتَبۡنُوۡنَ بِکُلِّ رِیۡعٍ اٰیَۃً تَعۡبَثُوۡنَ ) (۲۶:۲۸) کیا تم ہر اونچی جگہ پر بے ضرورت یادگاریں بناتے ہو۔ اور معنیٰ ارتفاع کے لحاظ سے کنویں کی منڈیر کو رَیْعٌ کہا جاتا ہے پھر ہر چیز کے ادائل کو رَیعَانٌ کہا جاتا ہے۔ اور استعارہ کے طور پر رَیْع ہر چیز کے زائد حصہ اور بلندی کے لئے آتا ہے او راسی سے تَرَیَّعَ السّحابُ ہے جس کے معنیٰ بادل کے نمایاں اور ظاہر ہونے کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
رِيْعٍ سورة الشعراء(26) 128