Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْجِسْمُ: وہ ہے جس میں طول، عرض اور عمق پایا جائے اور اجزاء جسم خواہ کتنے ہی لطیف کیوں نہ ہوں اجسام ہی کہلاتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ زَادَہٗ بَسۡطَۃً فِی الۡعِلۡمِ وَ الۡجِسۡمِ) (۲:۲۴۷) اس نے اسے علم بھی بہت سا بخشا ہے اور تن و توش بھی (بڑا عطا کیا ہے۔) اور آیت کریمہ : (وَ اِذَا رَاَیۡتَہُمۡ تُعۡجِبُکَ اَجۡسَامُہُمۡ) (۶۳:۴) اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ میں اس بات پر تنبیہ کی گئی ہے کہ بظاہر ان کی شکل و صورت اگرچہ جاذب نظر آتی ہے، لیکن ان کے اندر کسی قسم کی صلاحیت نہیں ہے۔ اَلْجِسْمَانُ: بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی کسی چیز کے شخص کے ہیں لیکن کسی شخص کے اجزاء ضروری نہیں کہ تقطیع اور تجزیہ کے بعد بھی ان کو شخص ہی کہا جائے مگر جسم کے اجزاء کو خواہ کتنا ہی باریک کیوں نہ کردیا جائے وہ جسمیت سے خارج نہیں ہوتے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَجْسَامُهُمْ سورة المنافقون(63) 4
وَالْجِسْمِ سورة البقرة(2) 247