Blog
Books
Search Quran
Lughaat

شَاطِیئُ الوَادِی کے معنی وادی کے کنارہ کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (نُوۡدِیَ مِنۡ شَاطِیَٔ الۡوَادِ الۡاَیۡمَنِ) (۲۸:۳۰) تو میدان کے دائیں کنارے سے آواز آئی۔ شَاطَأْتُ فُلَانًا کے معنیٰ ہیں میں اس کے ساتھ ساتھ وادی کے کنارے پر چلا۔ شَطْأُ الزَّرْعِ کھیتی کی سوئی جو زمین سے نکل کر دونوں جانب پھیل جاتی ہے ج اَشْطَائٌ قرآن پاک میں ہے جس نے پہلے زمین سے اپنی سوئی نکالی۔ ایک قرأت میں شَطَأَہٗ ہے جیسے شَمْعٌ وَشَمَعٌ وَنَھْرٌ وَنَھَرٌ وغیر ذالک۔

Words
Words Surah_No Verse_No
شَا۸ سورة القصص(28) 30
شَطْــــَٔهٗ سورة الفتح(48) 29