Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब वह वहाँ पहुँचा तो दाहिनी घाटी के किनारे से शुभ क्षेत्र में वृक्ष से आवाज़ आई, "ऐ मूसा! मैं ही अल्लाह हूँ, सारे संसार का रब!"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ جب وہ وہاں آیا تووادی کے دائیں کنارے سے بابرکت ٹکڑے میں ایک درخت سے پکارا گیا: ’’اے موسیٰ! یقیناًمیں ہی اﷲ تعالیٰ،جہانوں کا رب ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

تو جب وہ اس کے پاس آیا خطۂ مبارک میں – وادیٔ ایمن کے کنارے سے – درخت سے اس کو آوازآئی کہ اے موسیٰ! میں اللہ ، عالم کا خداوند ہوں ۔

By Hussain Najfi

تو جب آپ وہاں گئے تو اس وادی کے داہنے کنارے سے اس مبارک مقام پر درخت سے انہیں ندا دی گئی اے موسیٰ! میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا پروردگار ۔

By Moudoodi

وہاں پہنچا تو وادی کے داہنے کنارے 42 پر مبارک خطے میں 43 ایک درخت سے پکارا گیا کہ ” اے موسی ( علیہ السلام ) ، میں ہی اللہ ہوں ، سارے جہاں والوں کا مالک ۔ ”

By Mufti Naeem

پس جب وہ ( موسیٰ علیہ السلام ) اس ( آگ ) کے پاس آئے تو میدان کے دائیں کنارے سے ایک برکت والی جگہ میں ایک درخت سے آواز دی گئی اے موسیٰ! بلاشبہ میں ہی اللہ رب العالمین ہوں

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب وہ اس آگ کے پاس پہنچے تو وادی کے دائیں کنارے پر جو برکت والے علاقے میں واقع تھی ، ایک درخت سے آواز آئی کہ : اے موسیٰ ! میں ہی اللہ ہوں ، تمام جہانوں کا پروردگار !

By Noor ul Amin

پھرجب موسیٰ وہاں پہنچے تووادی کے دائیں کنارے سے اُس مبارک زمین میں ( موجود ) ایک درخت سے آواز آئی کہ:اے موسیٰ!’’میں ہی اللہ ہوں سارے جہانوں کا رب

By Kanzul Eman

پھر جب آگ کے پاس حاضر ہوا ندا کی گئی میدان کے دہنے کنارے سے ( ف۸۱ ) برکت والے مقام میں پیڑ سے ( ف۸۲ ) کہ اے موسیٰ! بیشک میں ہی ہوں اللہ رب سارے جہان کا ( ف۵۳ )

By Tahir ul Qadri

جب موسٰی ( علیہ السلام ) وہاں پہنچے تو وادئ ( طور ) کے دائیں کنارے سے بابرکت مقام میں ( واقع ) ایک درخت سے آواز دی گئی کہ اے موسٰی! بیشک میں ہی اللہ ہوں ( جو ) تمام جہانوں کا پروردگار ( ہوں )