اَلرِّدْئُ: جو دوسرے کا مددگار بن کر اس کے تابع ہو۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاَرۡسِلۡہُ مَعِیَ رِدۡاً یُّصَدِّقُنِیۡۤ ) (۲۸:۳۴) ان کو مددگار بناکر میرے ساتھ بھیج دو کہ میری تصدیق کریں۔ اور اَرْدَئَہٗ کے معنیٰ کسی کی مدد کرنا کے ہیں اور رَدِیئٌ (ردی) بھی اصل میں رِدْئٌ کے ہم معنیٰ ہے مگر عرف میں متأخر مذموم پر بولا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے: رَدُئَ الشَّیئُ رَدَائَۃً فَھُوَ رَدِیئٌ: کسی شے کا ردی ہونا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
رِدْاً | سورة القصص(28) | 34 |