Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मेरे भाई हारून की ज़बान मुझ से बढ़कर धाराप्रवाह है। अतः उसे मेरे साथ सहायक के रूप में भेज कि वह मेरी पुष्टि करे। मुझे भय है कि वे मुझे झुठलाएँगे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

میرا بھائی ہارون زبان میں مجھ سے زیادہ فصیح ہے،تواُسے میرے ساتھ مددگارکے طور پر بھیج دے کہ وہ میری تائید کرے، یقیناًمیں ڈرتاہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور میرے بائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہیں ۔ تو ان کو بھی میرے ساتھ مددگار کی حیثیت سے بھیج کہ وہ میری تائید کریں ۔ میں ڈرتا ہوں کہ وہ لوگ مجھے جھٹلادیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور میرا بھائی ہارون جو مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہے تو اسے میرا مددگار بنا کر میرے ساتھ بھیج تاکہ وہ میری تصدیق کرے کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے ۔

By Moudoodi

اور میرا بھائی ہارون ( علیہ السلام ) مجھ سے زیادہ زبان آور ہے ، اسے میرے ساتھ مددگار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تائید کرے ، مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے ۔

By Mufti Naeem

اور میرے بھائی ( حضرت ) ہارون ( علیہ السلام ) کو ، جو مجھ سے زیادہ واضح بات کرنا جانتے ہیں مددگار کے طور پر میرے ساتھ بھیج دیجیے کہ میری تصدیق ( وتائید ) کریں ، بلاشبہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے ۔ ( ٢٢ ) اس لیے ان کو بھی میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج دیجیے کہ وہ میری تائید کریں ۔ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے ۔

By Noor ul Amin

اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے اسے میرے ساتھ بطورمعاون بھیج دے تاکہ وہ میری تصدیق کرے مجھے خطرہ ہے کہ وہ مجھے جھٹلادیں گے‘‘

By Kanzul Eman

اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے تو اسے میری مدد کے لیے رسول بنا ، کہ میری تصدیق کرے مجھے ڈر ہے کہ وہ ( ف۹۲ ) مجھے جھٹلائیں گے ،

By Tahir ul Qadri

اور میرے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) ، وہ زبان میں مجھ سے زیادہ فصیح ہیں سو انہیں میرے ساتھ مددگار بنا کر بھیج دے کہ وہ میری تصدیق کر سکیں میں اس بات سے ( بھی ) ڈرتا ہوں کہ ( وہ ) لوگ مجھے جھٹلائیں گے