उस ने कहा, "ऐ मेरे रब! मुझ से उन के एक आदमी की जान गई है। इसलिए मैं डरता हूँ कि वे मुझे मार डालेंगे
موسیٰ نے کہا: ’’اے میرے رب!یقینامیں نے اُن میں سے ایک ٓآدمی کوقتل کیا ہے چنانچہ میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔
اس نے کہا: اے رب! میں نے ان میں سے ایک آدمی کو قتل کیا ہے تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کردیں گے ۔
موسیٰ نے کہا اے میرے پروردگار! میں نے ان کا ایک آدمی قتل کیا تھا ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے ۔
موسی ( علیہ السلام ) نے عرض کیا ” میرے آقا ، میں تو ان کا ایک آدمی قتل کر چکا ہوں ، ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے ۔ 47
۔ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا اے میرے رب! بے شک میں نے ان میں سے ایک شخص کو قتل کیا تھا ، پس مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے قتل ( ہی نہ ) کر ڈالیں
موسیٰ نے کہا : میرے پروردگار ! میں نے ان کا ایک آدمی قتل کردیا تھا ، اس لیے مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے قتل نہ کردیں ۔
موسیٰ نے عرض کیا :میرے رب!میں نے ان کے ایک آدمی کو مار ڈالا تھا لہٰذا مجھے خطرہ ہے کہ وہ مجھے مارڈالیں گے
عرض کی اے میرے رب! میں نے ان میں ایک جان مار ڈالی ہے ( ف۹۱ ) تو ڈرتا ہوں کہ مجھے قتل کردیں ،
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) عرض کیا: اے پروردگار! میں نے ان میں سے ایک شخص کو قتل کر ڈالا تھا سو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کرڈالیں گے