Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अपना हाथ अपने गिरेबान में डाल। बिना किसी ख़राबी के चमकता हुआ निकलेगा। और भय के समय अपनी भुजा को अपने से मिलाए रख। ये दो निशानियाँ हैं तेरे रब की ओर से फ़िरऔन और उस के दरबारियों के पास लेकर जाने के लिए। निश्चय ही वे बड़े अवज्ञाकारी लोग हैं।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اپناہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو،بغیرکسی عیب کے سفید چمکتا ہوا نکلے گا اورخوف سے (بچنے کے لیے)اپنا بازواپنے ساتھ ملالوسویہ تمہارے رب کی طرف سے دو دلیلیں ہیں فرعون اور اُس کے سرداروں کے لئے یقیناوہ بڑے نافرمان لوگ ہیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

تم اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو ، وہ – بغیر کسی مرض کے – سفید نکلے گا اور سکیڑ لو اپنا بازو جس طرح خوف سے سکیڑ لیتے ہیں ۔ پس یہ تیرے رب کی جانب سے دو نشانیاں ہیں فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جانے کیلئے ۔ بیشک وہ بڑے ہی نافرمان لوگ ہیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اور ) اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو وہ بغیر کسی تکلیف ( اور بیماری ) کے سفید چمکتا ہوا نکلے گا اور رفع خوف کیلئے اپنا بازو اپنی طرف سمیٹ لو یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے دو نشانیاں ہیں فرعون اور اس کے سرداروں کے سامنے پیش کرنے کیلئے ۔ بیشک وہ ( بڑے ) نافرمان لوگ ہیں ۔

By Moudoodi

اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال ، چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے ۔ 44 اور خوف سے بچنے کے لیے اپنا بازو بھینچ لے ۔ 45 یہ دو روشن نشانیاں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کے سامنے پیش کر نے کے لیے ، وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں ۔ ”46

By Mufti Naeem

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کیجیے ، وہ بغیر کسی برائی ( بیماری ) کے سفید چمکدار ( ہوکر ) نکلے گا اور خوف ( دور کرنے کی غرض ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف ملالیجیے ، یہ دو دلیلیں ( معجزے ) آپ کے رب کی طرف سے ہیں ( جو ) فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف ( لے جانے کے لیے آپ کو دی جارہی ہیں ) بلاشبہ وہ نافرمان قوم ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو ، وہ کسی بیماری کے بغیر چمکتا ہوا نکلے گا ، اور ڈر دور کرنے کے لیے اپنا بازو اپنے جسم سے لپٹا لینا ( ٢١ ) اب یہ دو زبردست دلیلیں ہیں جو تمہارے پروردگار کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس بھیجی جارہی ہیں ۔ وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں ۔

By Noor ul Amin

( نیز ) اپناہاتھ اپنے گریبان میں ڈالووہ بغیرکسی تکلیف کے چمکتا ہوا نکلے گا ، اور اگر ڈر محسوس ہوتواپنابازواپنے جسم سے لگالو ، سویہ تیرے رب کی طرف سے دومعجزے ہیں جنہیں تم فرعون اور ان کے درباریوں کے سامنے پیش کرسکتے ہو وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں

By Kanzul Eman

اپنا ہاتھ ( ف۸۷ ) گریبان میں ڈال نکلے گا سفید چمکتا بےعیب ( ف۸۸ ) اور اپنا ہاتھ سینے پر رکھ لے خوف دور کرنے کو ( ف۸۹ ) تو یہ دو حُجتیں ہیں تیرے رب کی ( ف۹۰ ) فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف ، بیشک وہ بےحکم لوگ ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو وہ بغیر کسی عیب کے سفید چمک دار ہوکر نکلے گا اور خوف ( دور کرنے کی غرض ) سے اپنا بازو اپنے ( سینے کی ) طرف سکیڑ لو ، پس تمہارے رب کی جانب سے یہ دو دلیلیں فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف ( بھیجنے اور مشاہدہ کرانے کے لئے ) ہیں ، بیشک وہ نافرمان لوگ ہیں