Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहा, "हम तेरे भाई के द्वारा तेरी भुजा मज़बूत करेंगे, और तुम दोनों को एक ओज प्रदान करेंगे कि वे फिर तुम तक न पहुँच सकेंगे। हमारी निशानियों के कारण तुम दोनों और जो तुम्हारे अनुयायी होंगे वे ही प्रभावी होंगे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’ہم جلدہی تیرے بھائی کے ذریعے تیرا بازومضبوط کریں گے۔ اورہم تم دونوں کوغلبہ دیں گے،سووہ تم دونوں تک نہ پہنچیں گے،ہماری نشانیوں کے ساتھ،تم دونوں اورجوتم دونوں کی پیروی کریں گے ،غالب ہونے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ارشاد ہوا کہ ہم تمہارے بھائی کو بھی تمہارے لئے قوتِ بازو بنائیں گے اور تم دونوں کو خاص دبدبہ عطا کریں گے تو وہ تم پر دست درازی نہ کرسکیں گے ۔ تو ہماری نشانیوں کے ساتھ ( جاؤ ) ۔ تم دونوں اور جو تمہاری پیروی کریں گے ، غالب رہو گے ۔

By Hussain Najfi

ارشاد ہوا: ہم تمہارے بازو کو تمہارے بھائی کے ذریعہ سے مضبوط کریں گے اور ہم تم دونوں کو غلبہ عطا کریں گے کہ وہ تم تک پہنچ بھی نہیں سکیں گے ۔ ہماری نشانیوں کی برکت سے تم اور تمہارے پیروکار ہی غالب آئیں گے ۔

By Moudoodi

” فرمایا ” ہم تیرے بھائی کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو ایسی سطوت بخشیں گے کہ وہ تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے ۔ ہماری نشانیوں کے زور سے غلبہ تمہارا اور تمہارے پیروؤں کا ہی ہوگا ۔ ” 48

By Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا ہم عنقریب آپ کے بھائی کے ذریعے آپ کے بازو کو مضبوط کردیں گے اور تم دونوں کے لیے ( ایسی ) شان و شوکت رکھیں گے ( کہ ) پس وہ تم دونوں تک ہمارے نشانیوں کے سبب سے ( برائی کی غرض سے ) نہ پہنچ سکیں ، تم دونوں اور جن لوگوں نے تمہاری پیروی کی وہی غالب رہیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

ارشاد ہوا : ہم تمہارے بھائی کے ذریعے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے دیتے ہیں ، اور تم دونوں کو ایسا دبدبہ عطا کردیتے ہیں کہ ان کو ہماری نشانیوں کی برکت سے تم پر دسترس حاصل نہیں ہوگی ، تم اور تمہارے پیروکار ہی غالب رہو گے ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے فرمایا’’ہم تیرے بھائی سے تیرابازومضبوط کردیں گے اور تم دونوں کو ا یساغلبہ عطاکریں گے کہ وہ تم دونوں پر دست درازی نہ کرسکیں گے ہمارے معجزات سے تم دونوں اور تمہارے پیروکارہی غالب رہیں گے‘‘

By Kanzul Eman

فرمایا ، قریب ہے کہ ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی سے قوت دیں گے اور تم دونوں کو غلبہ عطا فرمائیں گے تو وہ تم دونوں کا کچھ نقصان نہ کرسکیں گے ، ہماری نشانیوں کے سبب تم دونوں اور جو تمہاری پیروی کریں گے غالب آؤ گے ( ف۹۳ )

By Tahir ul Qadri

ارشاد فرمایا: ہم تمہارا بازو تمہارے بھائی کے ذریعے مضبوط کر دیں گے ۔ اور ہم تم دونوں کے لئے ( لوگوں کے دلوں میں اور تمہاری کاوشوں میں ) ہیبت و غلبہ پیدا کئے دیتے ہیں ۔ سو وہ ہماری نشانیوں کے سبب سے تم تک ( گزند پہنچانے کے لئے ) نہیں پہنچ سکیں گے ، تم دونوں اور جو لوگ تمہاری پیروی کریں گے غالب رہیں گے