اَلْقَبِیْحُ: اس چیز کو کہتے ہیں جس کے دیکھنے سے آنکھ کو نفرت ہو اور اعمال و احوال میں سے اس عمل اور حالت کو کہتے ہیں جس سے طبیعت کو کراہت ہو، کہا جاتا ہے۔ قَبُحَ قَبَاحَۃً (ک) فَھُوَ قَبِیْحٌ۔ اور آیت کریمہ: (مِّنَ الۡمَقۡبُوۡحِیۡنَ ) (۲۸:۴۲) میں مقبوحین سے بدحال لوگ مراد ہیں اور اس سے کفار کی صفات ذمیمہ کی طرف اشارہ ہے کہ دنیا میں وہ پلید اور گندے رہتے ہیں اور آخرت میں سیاہ روگربہ چشم ہوں گے اور اغلال و سلاسل میں جکڑ کر انہیں گھسیٹا جائے گا۔ الغرض اس قسم کی مذموم صفات مراد ہیں (جن کے ساتھ قیامت کے دن متصف ہوں گے) قَبَّحَہُ اﷲُ عَنِ الْخَیْرِ: اﷲ اسے خیر سے دور کرے۔ القبیح: بازو کی ہڈی جس کا نصف کہنی کے ساتھ متصل ہوتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْمَقْبُوْحِيْنَ | سورة القصص(28) | 42 |