और हम ने इस दुनिया में उन के पीछे लानत लगा दी और क़ियामत के दिन वही बदहाल होंगे
اورہم نے اس دنیا میں بھی اُن کے پیچھے لعنت لگادی ہے اورقیامت کے دن وہ بدحال لوگوں میں سے ہوں گے۔
اور اس دنیا میں ہم نے ان کے پیچھے لعنت لگا دی ہے اور قیامت کے دن وہی خوار ہونے والوں میں سے ہوں گے ۔
اور ہم نے اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی ہے اور قیامت کے دن قبیح المنظر لوگوں میں سے ہوں گے ۔
ہم نے اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی اور قیامت کے روز وہ بڑی قباحت میں مبتلا ہوں گے 58 ۔ ؏٤
اور ہم نے ان کے پیچھے اس دنیا میں ( بھی ) لعنت لگادی اور وہ قیامت کے دن بھی بدحالوں میں سے ہوں گے
دنیا میں ہم نے لعنت ان کے پیچھے لگا دی ہے ، اور قیامت کے دن وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن کی بری حالت ہونے والی ہے ۔
ہم نے اس دنیامیں ان کے پیچھے لعنت لگادی ہے اور قیامت کے دن ان کابہت براحال ہوگا
اور اس دنیا میں ہم نے ان کے پیچھے لعنت لگائی ( ف۱۰۸ ) اور قیامت کے دن ان کا برا ہے ،
اور ہم نے ان کے پیچھے اس دنیا میں ( بھی ) لعنت لگا دی اور قیامت کے دن ( بھی ) وہ بدحال لوگوں میں ( شمار ) ہوں گے