Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 0
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

और अगली नस्लों को विनष्ट कर देने के पश्चात हम ने मूसा को किताब प्रदान की, लोगों के लिए अन्तर्दृष्टियों की सामग्री, मार्गदर्शन और दयालुता बनाकर, ताकि वे ध्यान दें

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے پہلی اُمتوں کوہلاک کرنے کے بعدموسیٰ کو کتاب دی جو لوگوں کے لیے دلائل،ہدایت اوررحمت تھی تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اگلی امتوں کو ہلاک کرنے کے بعد موسیٰ کو کتاب عطا کی ۔ لوگوں کیلئے بصیرتیں بخشنے والی اور ہدایت ورحمت بنا کر تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔

By Hussain Najfi

اور پہلی امتوں کو ہلاک کرنے کے بعد بالیقین ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی جو لوگوں کیلئے بصیرتوں کا مجموعہ اور سراپا ہدایت و رحمت تھی تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

By Moudoodi

پچھلی نسلوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسی ( علیہ السلام ) کو کتاب عطا کی ، لوگوں کے لیے بصیرتوں کا سامان بنا کر ، ہدایت اور رحمت بنا کر ، تاکہ شاید لوگ سبق حاصل کریں ۔ 59

By Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے پچھلی امتوں کو ہلاک کرنے کے بعد ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب ( تورات ) عطا فرمائی لوگوں کے لیے بصیرت اور ہدایت اور رحمت ( کے طور پر ) تاکہ وہ لوگ نصیحت قبول کریں

By Mufti Taqi Usmani

ہم نے پچھلی امتوں کو ہلاک کرنے کے بعد موسیٰ کو ایسی کتاب دی تھی جو لوگوں کے لیے بصیرت کی باتوں پر مشتمل اور سراپا ہدایت و رحمت تھی ، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔ ( ٢٥ )

By Noor ul Amin

پہلی نسلوں کو ہلاک کرنے کے بعدہم نے موسیٰ کو کتاب دی جس میں لوگوں کے لئے دلائل اور ہدایت و رحمت تھی تاکہ وہ سبق حاصل کریں

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی ( ف۱۰۹ ) بعد اس کے کہ اگلی سنگتیں ( قومیں ) ( ف۱۱۰ ) ہلاک فرمادیں جس میں لوگوں کے دل کی آنکھیں کھولنے والی باتیں اور ہدایت اور رحمت تاکہ وہ نصیحت مانیں ،

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے اس ( صورتِ حال ) کے بعد کہ ہم پہلی ( نافرمان ) قوموں کو ہلاک کر چکے تھے موسٰی ( علیہ السلام ) کو کتاب عطا کی جو لوگوں کے لئے ( خزانۂ ) بصیرت اور ہدایت و رحمت تھی ، تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220