तुम तो (नगर के) पश्चिमी किनारे पर नहीं थे, जब हम ने मूसा को बात की निर्णित सूचना दी थी, और न तुम गवाहों में से थे
اورآپ مغربی جانب موجودنہ تھے جب ہم نے موسیٰ کوحکم عطاکیااورنہ ہی آپ حاضر ہونے والوں میں سے تھے۔
اور تم تو نہ پہاڑ کے جانب غربی میں موجود تھے جبکہ ہم نے موسیٰ کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا اور نہ تم انہی لوگوں میں تھے جو وہاں موجود تھے ۔
اور ( اے رسول ( ص ) ) آپ ( کوہِ طور کی ) مغربی جانب موجود نہ تھے جب ہم نے موسیٰ سے ( نبوت و رسالت ) کا معاملہ طے کیا تھا اور نہ ہی آپ وہاں حاضرین میں سے تھے ۔
﴿اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ تم اس وقت مغربی گوشے میں موجود نہ تھے 60 جب ہم نے موسی ( علیہ السلام ) یہ فرمان شریعت عطا کیا ، اور نہ تم شاہدین میں شامل تھے ، 61
اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ طور ( پہاڑ ) کی مغربی جانب میں نہیں تھے ، جس وقت ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کی طرف ( رسالت کا ) حکم بھیجا اور آپ مشاہدہ کرنے والوں میں سے بھی نہیں تھے ۔
اور ( اے پیغمبر ) تم اس وقت ( کوہ طور کی ) مغربی جانب موجود نہیں تھے جب ہم نے موسیٰ کو احکام سپرد کیے تھے ( ٢٦ ) اور نہ تم ان لوگوں میں سے تھے جو اس کا مشاہدہ کر رہے ہوں ۔
اور جب ہم نے موسیٰ کو اپنی شریعت دینے کا فیصلہ کیا تو ( اے محمد ) آپ ( کوہ ِطور کے ) مغربی جانب اس وقت موجودنہ تھے اور نہ ہی ( اس واقعہ کے ) گواہ تھے ( پھرآپکواس واقعہ کاعلم کیسے ہوااوراس واقعہ کی خبردینا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ آیتیں آپ پر اللہ کی طرف سے نازل ہوئیں ہیں )
اور تم ( ف۱۱۱ ) طور کی جانت مغرب میں نہ تھے ( ف۱۱۲ ) جبکہ ہم نے موسیٰ کو رسالت کا حکم بھیجا ( ف۱۱۳ ) اور اس وقت تم حاضر نہ تھے ،
اور آپ ( اس وقت طُور کے ) مغربی جانب ( تو موجود ) نہیں تھے جب ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کی طرف حکمِ ( رسالت ) بھیجا تھا ، اور نہ ( ہی ) آپ ( ان ستّر افراد میں شامل تھے جو وحیِ موسٰی علیہ السلام کی ) گواہی دینے والوں میں سے تھے ( پس یہ سارا بیان غیب کی خبر نہیں تو اور کیا ہے؟ )