लेकिन हम ने बहुत-सी नस्लें उठाईं और उन पर बहुत समय बीत गया। और न तुम मदयन वालों में रहते थे कि उन्हें हमारी आयतें सुना रहे होते, किन्तु रसूलों को भेजने वाले हम ही रहे हैं
لیکن ہم نے بہت سی قومیں پیداکیں، پھر اُن پر طویل زمانہ گزرااورآپ اہلِ مدین میں رہنے والے بھی نہ تھے کہ اُنہیں ہماری آیات پڑھ کرسنارہے ہوتے مگرہم ہی (رسول بنا کر)بھیجنے والے ہیں۔
لیکن ہم نے بہت سی قومیں اٹھائیں تو ان پر ایک زمانہ گذر گیا ( اور وہ ہماری یاد دہانی کو بھلا بیٹھے تو ہم نے تم کو رسول بنایا کہ ان کو یاد دہانی کرو ) اور تم اہلِ مدین میں بھی ہماری آیتیں سناتے مقیم نہ تھے لیکن ہم تم کو ایک رسول بنانے والے تھے ( سو ہم نے ان احوال سے تم کو باخبر کیا ) ۔
لیکن ہم نے ( اس اثناء میں ) کئی نسلیں پیدا کیں اور ان پر زمانہ دراز گزر گیا ہے ( اور ہمارے عہد و پیمان کو بھلا دیا ) اور نہ ہی آپ مدین والوں میں مقیم تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے لیکن ہم ( آپ کو ) رسول بنا کر بھیجنے والے تھے ( اس لئے ان کے حالات سے آپ کو آگاہ کیا ) ۔
بلکہ اس کے بعد ﴿تمہارے زمانے تک﴾ ہم بہت سی نسلیں اٹھا چکے ہیں اور ان پر بہت زمانہ گزر چکا ہے ۔ 62 تم اہل مدین کے درمیان بھی موجود نہ تھے کہ ان کو ہماری آیات سنا رہے ہوتے 63 ، مگر ﴿اس وقت کی یہ خبریں﴾ بھیجنے والے ہم ہیں ۔
اور لیکن ہم نے کئی امتوں کو پیدا فرمایا ، پھر ان پر ایک طویل مدت گزرگئی اور آپ مدین والوں میں قیام پذیر ( بھی ) نہیں تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے ہوں ، اور لیکن ہم ہی تو رسول بناکر بھیجنے والے ہیں ۔
بلکہ ان کے بعد ہم نے بہت سی نسلیں پیدا کیں ، جن پر طویل زمانہ گذر گیا ۔ اور تم مدین کے بسنے والوں کے درمیان بھی مقیم نہیں تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہو ، بلکہ ( تمہیں ) رسول بنانے والے ہم ہیں ۔
اس واقعہ کے بعدہم نے کئی نسلیں پیداکیں اور ا ن پر بہت زیادہ مدت بیت چکی ہے اور آپ مدین کے باشندے بھی نہ تھے کہ انہیں ہماری آیا ت پڑھ کر سناتے مگر ہم ( آپکو وحی کرکے اس وقت کی خبریں ) بھیج رہے ہیں
مگر ہوا یہ کہ ہم نے سنگتیں پیدا کیں ( ف۱۱٤ ) کہ ان پر زمانہ دراز گزرا ( ف۱۱۵ ) اور نہ تم اہل مدین میں مقیم تھے ان پر ہماری آیتیں پڑھتے ہوئے ، ہاں ہم رسول بنانے والے ہوئے ( ف۱۱٦ )
لیکن ہم نے ( موسٰی علیہ السلام کے بعد یکے بعد دیگرے ) کئی قومیں پیدا فرمائیں پھر ان پر طویل مدّت گزر گئی ، اور نہ ( ہی ) آپ ( موسٰی اور شعیب علیہما السلام کی طرح ) اہل مدین میں مقیم تھے کہ آپ ان پر ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہوں لیکن ہم ہی ( آپ کو اخبارِ غیب سے سرفراز فرما کر ) مبعوث فرمانے والے ہیں