Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْخَطُّ: (مثل مَدٌّ) جس میں طول ہو اہل ہندسہ کے نزدیک خطوط کئی قسم پر ہیں۔ یعنی مسطوح،مستدیر مقوّس اور ممال وغیرہ اور ہر مستطیل علاقہ کو خَطٌّ کہہ دیتے ہیں جیسے خَطُّ الْیَمِنِ: جو یمن کے ایک علاقہ کا نام ہے جس کی طرف خطی نیزے منسوب ہیں اور زمین کا وہ حصہ جو انسان اپنے لئے مخصوص کرے اور کھودے اسے خَطَّ اور خِطَّۃٌ کہا جاتا ہے۔ اَلْخَطِیطَۃٌ: وہ زمین جس کے اردگرد بارش ہوئی اور وہ درمیان میں خط متحرف کی طرح بے بارش کے رہ گئی۔ اور اَلْخَطْ کے معنیٰ لکھنا،کتابت کرنا بھی ہوتے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (وَ مَا کُنۡتَ تَتۡلُوۡا مِنۡ قَبۡلِہٖ مِنۡ کِتٰبٍ وَّ لَا تَخُطُّہٗ بِیَمِیۡنِکَ ) (۲۹۔۴۸) اورتم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اسے اپنے ہاتھ سے لکھ ہی سکتے تھے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَخُــطُّهٗ سورة العنكبوت(29) 48