اَلْوَسْنُ وَالسِّنَۃُ کے معنی غفلت یا اونگھ کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے:۔ (لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ) (۲۔۲۵۵) اسے نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند۔ رَجُلٌ وَسْنَانٌ:اونگھنے والا مرد۔ تَوَسَّنَ الْمَرْأَۃَ:سوئی ہوئی عورت سے مجامعت کرنا۔ وَسِنَ وَاَسِنَ کے معنی کنویں کی بدبو سے بے ہوش ہونے کے ہیں۔مصنف کی رائے یہ ہے کہ یہ معنی نیند کی مناسبت سے لیا گیا ہے نہ کہ غشیان یعنی ڈھانپنے کے معنی سے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
سِـنَةٌ | سورة البقرة(2) | 255 |