Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह वह है कि उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह ज़िन्दा है, सबका थामने वाला है, उसे न ऊँघ आती है और न ही नींद, उसी का है जो कुछ आसमानों और ज़मीन में है, कौन है जो उसके पास उसकी इजाज़त के बग़ैर सिफ़ारिश करे, वह जानता है जो कुछ उनके आगे है और जो कुछ उनके पीछे है, और वे किसी चीज़ को जान नहीं सकते उसके इल्म में से मगर जो वह चाहे, उसकी हकूमत छाई हुई है आसमानों और ज़मीन पर, और उस पर भारी नहीं है ज़मीन व आसमान की हिफ़ाज़त करना, और वही है बुलंद मर्तबे वाला, अज़मतों वाला।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبودنہیں(ہمیشہ) زندہ ہے،ہر چیز کوقائم رکھنے والاہے، اس کونہ اونگھ آتی ہے اور نہ ہی نیند،جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اُسی کاہے،کون ہے جواس کی اجازت کے بغیراُس کی جناب میں سفارش کرے،وہ جانتاہے جو اُن کے آگے ہے اور جو اُن کے پیچھے ہے اوروہ اس کے علم میں سے کسی چیزکا بھی احاطہ نہیں کرسکتے مگرجتنا وہ چاہے،اس کی کرسی آسمانوں اورزمین کو سموئے ہوئے ہے اوران دونوں کی حفاظت اُسے نہیں تھکاتی اوروہی سب سے بلند، سب سے بڑاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی معبود ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ وہ زندہ ہے ، سب کا قائم رکھنے والا ہے ۔ نہ اس کو اونگھ لاحق ہوتی ہے نہ نیند ۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، سب اسی کی ملکیت ہے ۔ کون ہے جو اس کے حضور ، اس کی اجازت کے بغیر ، کسی کی سفارش کرسکے؟ وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کرسکتے مگر جو وہ چاہے ۔ اس کا اقتدار آسمانوں اور زمین ، سب پر حاوی ہے اور ان کی حفاظت اس پر ذرا بھی گراں نہیں اور وہ بلند اور عظیم ہے ۔

By Hussain Najfi

اللہ ( ہی وہ ذات ) ہے ۔ جس کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ زندہ ( جاوید ) ہے ۔ جو ( ساری کائنات کا ) بندوبست کرنے والا ہے ۔ اسے نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند ۔ جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اسی کا ہے ۔ کون ہے جو اس کی ( پیشگی ) اجازت کے بغیر اس کی بارگاہ میں ( کسی کی ) سفارش کرے؟ جو کچھ بندوں کے سامنے ہے وہ اسے بھی جانتا ہے ۔ اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اسے بھی جانتا ہے ۔ اور وہ ( بندے ) اس کے علم میں سے کسی چیز ( ذرا ) پر بھی احاطہ نہیں کر سکتے ۔ مگر جس قدر وہ چاہے ۔ اس کی کرسی ( علم و اقتدار ) آسمان و زمین کو گھیرے ہوئے ہے ۔ ان دونوں ( آسمان و زمین ) کی نگہداشت اس پر گراں نہیں گزرتی وہ برتر ہے اور بڑی عظمت والا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ ، وہ زندہ جاوید ہستی ، جو تمام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے ، اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ۔ 278 نہ وہ سوتا ہے ، اور نہ اسے اونگھ لگتی ہے ۔ 279 زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے ، اسی کا ہے ۔ 280 ، کون ہے جو اس کی جناب میں اس کی اجازت کے بغیر سفارش کر سکے؟ 281 جو کچھ بندوں کے سامنے ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ ان سے اوجھل ہے ، اس سے بھی وہ واقف ہے اور اس کی معلومات میں سے کوئی چیز ان کی گرفت ادراک میں نہیں آسکتی اِلّا یہ کہ کسی چیز کا علم وہ خود ہی ان کو دینا چاہے ۔ 282 اس کی حکومت 283 آسمانوں اور زمین پر چھائی ہوئی ہے اور ان کی نگہبانی اس کے لیے کوئی تھکا دینے والا کام نہیں ہے ۔ بس وہی ایک بزرگ و برتر ذات ہے ۔ 284

By Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ وہ ذات ہے ) جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ( وہ ) زندہ ہے ، سب کو تھامنے والا ہے ، اسے نہ اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند ، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے ، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے دربار میں ( کسی کی ) سفارش کرسکے ، جو کچھ لوگوں کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے وہ ( سب ) جانتا ہے اور یہ لوگ اس کے علم میں سے کسی بات کا ( علمی ) احاطہ نہیں کرسکتے سوائے اس بات کے جسے وہ خود چاہے ، اس کی کرسی تمام آسمانوں اور زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے نہیں تھکاسکتی اور وہ بہت بڑے مقام والا بہت عظمت والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو سدا زندہ ہے جو پوری کائنات سنبھالے ہوئے ہے جس کو نہ کبھی اونگھ لگتی ہے ، نہ نیند ۔ آسمانوں میں جو کچھ ہے ( وہ بھی ) اور زمین میں جو کچھ ہے ( وہ بھی ) سب اسی کا ہے ۔ کون ہے جو اس کے حضور اس کی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش کرسکے؟ وہ سارے بندوں کے تمام آگے پیچھے کے حالات کو خوب جانتا ہے ، اور وہ لوگ اس کے علم کی کوئی بات اپنے علم کے دائرے میں نہیں لاسکتے ، سوائے اس بات کے جسے وہ خود چاہے ، اس کی کرسی نے سارے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہواہے ، اور ان دونوں کی نگہبانی سے اسے ذرا بھی بوجھ نہیں ہوتا ، اور وہ بڑا عالی مقام ، صاحب عظمت ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ کے سواکوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ سے زندہ اور قائم رہنے والا ہے ، اس پر نہ اونگھ غالب آتی ہے نہ نیند ، ارض و سماء میں سب کچھ اسی کا ہے ، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیراس کے سامنے سفارش کرسکے؟وہ جانتا ہےجو ان کے سامنے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگرجتنا وہ چاہے ، اس کی کرسی کی وسعت نے آسمانوں اور زمین کو گھیررکھا ہے اور وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان دونوں کی حفاظت سے نہ تھکتا ہے نہ اکتاتا ہے ، وہ توبہت بلند اور بہت بڑا ہے

By Kanzul Eman

اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ( ف۵۲۳ ) وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا ( ف۵۲٤ ) اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند ( ف۵۲۵ ) اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۵۲٦ ) وہ کون ہے جو اس کے یہاں سفارش کرے بغیر اس کے حکم کے ( ف۵۲۷ ) جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ( ف۵۲۹ ) اور وہ نہیں پاتے اس کے علم میں سے مگر جتنا وہ چاہے ( ف۵۲۹ ) اس کی کرسی میں سمائے ہوئے آسمان اور زمین ( ف۵۳۰ ) اور اسے بھاری نہیں ان کی نگہبانی اور وہی ہے بلند بڑائی والا ( ف۵۳۱ )

By Tahir ul Qadri

اﷲ ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے ( سارے عالم کو اپنی تدبیر سے ) قائم رکھنے والا ہے ، نہ اس کو اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے ، کون ایسا شخص ہے جو اس کے حضور اس کے اِذن کے بغیر سفارش کر سکے ، جو کچھ مخلوقات کے سامنے ( ہو رہا ہے یا ہو چکا ) ہے اور جو کچھ ان کے بعد ( ہونے والا ) ہے ( وہ ) سب جانتا ہے ، اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جس قدر وہ چاہے ، اس کی کرسیء ( سلطنت و قدرت ) تمام آسمانوں اور زمین کو محیط ہے ، اور اس پر ان دونوں ( یعنی زمین و آسمان ) کی حفاظت ہرگز دشوار نہیں ، وہی سب سے بلند رتبہ بڑی عظمت والا ہے