اَلصَّعَرُ : کے اصل معنی گر دن میں کجی کے ہیں ۔ اور تَصْعِیْرٌ کے معنی ہیں تکبر کی وجہ سے گردن کو ٹیڑھا کر نا اور اعرا ض بر تنا ۔ چنا نچہ قرآن پا ک میں ہے ۔ (وَ لَا تُصَعِّرۡ خَدَّکَ لِلنَّاسِ ) (۳۱۔۱۸) اور تکبر کی بنا پر ) لو گو ں سے رو گر دا نی نہ کر و ۔ اور ہر مشکل امر کو مُصْعَرٌ کہا جا تا ہے شتر مر غ کے متعلق مشہو ر ہے کہ وہ پیدا ئشی طور پر اَصْعَرُ یعنی کج گر دن ہو تا ہے ۔
Words | Surah_No | Verse_No |
تُصَعِّرْ | سورة لقمان(31) | 18 |