"और लोगों से अपना रूख़ न फेर और न धरती में इतराकर चल। निश्चय ही अल्लाह किसी अहंकारी, डींग मारने वाले को पसन्द नहीं करता
اورلوگوں سے منہ پھیرکربات نہ کرو اور زمین میں اکڑکرنہ چلو،یقینااﷲ تعالیٰ کسی خودپسند،فخرکرنے والے سے محبت نہیں کرتا ۔
اور لوگوں سے بے رُخی نہ کر اور زمین میں اکڑ کر نہ چل ، اللہ کسی اکڑنے والے اور فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا ۔
اور ( تکبر سے ) اپنا رخسار لوگوں سے نہ پھیر اور زمین پر ناز و انداز سے نہ چل ۔ بے شک خدا تکبر کرنے والے ( اور ) بہت فخر کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا ۔
اور لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر 31 ، نہ زمین میں اکڑ کر چل ، اللہ کسی خو دپسند اور فخر جتانے والے شخص کو پسند نہیں کرتا 32 ۔
اور لوگوں سے اپنا چہرہ ( رُخ ) مت پھیرنا اور زمین میں اکڑ کر مت چلنا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کسی خود پسند ( شیخی خور ) تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا ۔
اور لوگوں کے سامنے ( غرور سے ) اپنے گال مت پھلاؤ ، اور زمین پر اتراتے ہوئے مت چلو ۔ یقین جانو اللہ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں کرتا ۔
اور ( از راہ تکبر ) لوگوں سے اپناچہراپھیرکربات نہ کر اور نہ ہی زمین میں اکڑکرچلنا ( کیونکہ ) اللہ کسی خودپسند اور شیخی خورے کو پسندنہیں کرتا
اور کسی سے بات کرنے میں ( ف۳۱ ) اپنا رخسارہ کج نہ کر ( ف۳۲ ) اور زمین میں اِتراتا نہ چل ، بیشک اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اِتراتا فخر کرتا ،
اور لوگوں سے ( غرور کے ساتھ ) اپنا رخ نہ پھیر ، اور زمین پر اکڑ کر مت چل ، بیشک اﷲ ہر متکبّر ، اِترا کر چلنے والے کو ناپسند فرماتا ہے