Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْخدُّوَالْاُخُدوْدُ کے معنیٰ ہیں زمین میں مستطیل اور گہرا گڑھا اَلْاُخْدُودُ کی جمع اَخَادِید ہے قرآن پاک میں ہے: (قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِ ۙ) (۸۵۔۴) کہ خندقوں کے(کھودنے) والے ہلاک کردیئے گئے۔اصل میں خَدُّالْاِنْسانِ کے معنیٰ انسان کے رخسار کے ہیں(1) اور استعارۃْ زمین اور دوسری اشیاء کیلئے استعمال ہوتا ہے جیسا کہ لفظ وجہ(چہرہ) ہے تخَدَّدَ اللَّحْمُ: جسم کا لاغر ہوکر جھری دار ہوجانا خدَّوْتُہٗ کسی کو دبلا کرنا۔اس کا مطاوع تَخدَّدَ آتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْاُخْدُوْدِ سورة البروج(85) 4
خَدَّكَ سورة لقمان(31) 18