جُرُزٌ: وہ زمین جس میں کچھ پیدا نہ ہوتا ہو، نیز فرمایا: (صَعِیۡدًا جُرُزًا ) (۱۸:۸) بنجر میدان … یعنی جس پر گھاس درخت وغیرہ کوئی چیز نہ ہو۔ اَرْضٌ مَجْرُوْزَۃٌ: زمین جس سے گھاس چر کر ختم کردیا گیا ہو۔ اَلْجَرُوْزُ: جو دسترخوان کو صاف کر ڈالنے۔ مثل مشہور ہے: لَاتَرْضٰی شَاٰنِیْہِ اِلَّا بِجِرْزِہٖ۔ یعنی اس کے دشمن اس کا استیصال کیے بغیر خوش نہیں ہوں گے۔ الْجَارِزُ: سخت کھانسی (اس میں معنی جرز کا تصور پایا جاتا ہے۔) اَلْجُرَازَ: تلوار سے کاٹنا۔ سَیْفٌ جُرَازٌ شمشیر بڑان۔