Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَائِقُ: وہ جو لوگوں کو خیر اور بھلائی سے روکنے والا ہو لوگوں کو ان کے مقاصد سے روک کر اپنی طرف متوجہ کرلیں اور عَاقَہٗ عَوَّقَہٗ وَاعْتَاقَہٗ: اس نے اسے روک دیا۔ قرآن پاک میں ہے: (قَدۡ یَعۡلَمُ اللّٰہُ الۡمُعَوِّقِیۡنَ ) (۳۳:۱۸) خدا تم میں سے ان لوگوں کو بھی جانتا ہے جو لوگوں کو منع کرتے ہیں۔ یعنی جو لوگوں کو بھلے کاموں سے روکتے اور منع کرتے ہیں۔ رَجُلٌ عَوْقٌ وَعَوْقَۃٌ جو لوگوں کو بھلے کاموں سے روکے۔ (یَعُوْقُ) (۷۱:۲۳) قبیلہ بنی کنانہ اور حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کے) ایک بت کا نام (تھا)۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْمُعَوِّقِيْنَ سورة الأحزاب(33) 18