Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह तुम में से उन लोगों को भली-भाँति जानता है जो (युद्ध से) रोकते हैं और अपने भाइयों से कहते हैं, "हमारे पास आ जाओ।" और वे लड़ाई में थोड़े ही आते हैं, (क्योंकि वे)

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًتم میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کواﷲ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور وہ اپنے بھائیوں سے کہنے والوں کو کہ ہماری طرف آؤاوروہ لڑائی میں کم ہی آتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا رہا ہے جو روکنے والے اور اپنے بھائیوں سے یہ کہنے والے رہے ہیں کہ ہمارے پاس آجاؤ اور وہ جنگ میں بہت کم حصہ لیتے رہے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ( جہاد سے ) روکتے ہیں اور انہیں بھی جو اپنے بھائی بندوں سے کہتے ہیں کہ ( محاذِ جنگ چھوڑ کر ) ہماری طرف آجاؤ اور یہ لوگ میدانِ جنگ میں بہت کم آتے ہیں ۔

By Moudoodi

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ( جنگ کے کام میں ) رکاوٹیں ڈالنے والے ہیں ، جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ آؤ ہماری طرف 29 ، جو لڑائی میں حصہ لیتے بھی ہیں تو بس نام گنانے کو ،

By Mufti Naeem

تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں میں سے ( جہاد کی راہ میں ) رُکاوٹیں ڈالنے والوں کو ( بھی ) جانتا ہے اور اپنے بھائیوں سے یہ ( بات ) کہنے والوں کو ( بھی ) کہ ہمارے پاس چلے آؤ ، اور یہ لوگ لڑائی میں بہت کم ہی شریک ہوتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اللہ تم میں سے ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ( جہاد میں ) رکاوٹ ڈالتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ : ہمارے پاس چلے آؤ ( ١٦ ) اور خود لڑائی میں آتے نہیں ، اور آتے ہیں تو بہت کم ۔

By Noor ul Amin

اللہ تم میں سے ( جہاد میں ) رکاوٹ ڈالنے والوں کو خوب جانتا ہے اور ان کو بھی جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ’’ہمارے پا س آجائو ، ‘‘ اور جہادمیں یہ کم ہی حصہ لیتے ہیں

By Kanzul Eman

بیشک اللہ جانتا ہے تمہارے ان کو جو اوروں کو جہاد سے روکتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں ہماری طرف چلے آؤ ( ف٤۵ ) اور لڑائی میں نہیں آتے مگر تھوڑے ( ف٤٦ )

By Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو ( رسول سے اور ان کی معیّت میں جہاد سے ) روکتے ہیں اور جو اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہماری طرف آجاؤ ، اور یہ لوگ لڑائی میں نہیں آتے مگر بہت ہی کم