Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "कोन है जो तुम्हें अल्लाह से बचा सकता है, यदि वह तुम्हारी कोई बुराई चाहे या वह तुम्हारे प्रति दयालुता का इरादा करे (तो कौन है जो उस की दयालुता को रोक सके)?" वे अल्लाह के अलावा न अपना कोई निकटवर्ती समर्थक पाएँगे और न (दूर का) सहायक

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کہ کون ہے جو تمہیں اﷲ تعالیٰ سے بچاسکتاہواگروہ تمہیں نقصان پہنچانے کاارادہ کرلے یاتم پر رحمت کرنے کا ارادہ کرے؟ اور وہ اﷲ تعالیٰ کے سوااپنا کوئی دوست اورکوئی مددگار نہیں پائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

پوچھو: کون ہے جو تم کو خدا سے بچا سکے گا اگر وہ تم کو کوئی گزند پہنچانا چاہے یا ( اس کی رحمت کو روک سکے گا ) اگر وہ تم پر رحمت کرنا چاہے؟ اور وہ اپنے لئے – خدا کے مقابل میں – نہ کوئی کارساز پائیں گے نہ کوئی مددگار ۔

By Hussain Najfi

آپ کہئے! کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچا سکے اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے یا اگر وہ تم پر مہربانی کرنا چاہے ( تو اسے کون روک سکتا ہے؟ ) اور وہ لوگ اللہ کے سوا اپنا نہ کوئی سرپرست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار ۔

By Moudoodi

ان سے کہو ، کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچا سکتا ہو اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہے ؟ اور کون اس کی رحمت کو روک سکتا ہے اگر وہ تم پر مہربانی کرنا چاہے ؟ اللہ کے مقابلے میں تو یہ لوگ کوئی حامی و مددگار نہیں پا سکتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) ان سے فرمادیجے کون ہے جو تمہیں اللہ ( تعالیٰ ) سے بچاسکے اگر وہ تم لوگوں کے بارے میں برائی کا ارادہ کرے یا تم لوگوں کے بارے میں رحمت کا ارادہ کرے ، اور وہ لوگ اپنے لیے اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر نہ کوئی دوست ہی پائیں گے اور نہ مددگار

By Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچا سکے ، اگر وہ تمہیں کوئی برائی پہنچانے کا ارادہ کرلے ، یا ( وہ کون ہے جو اس کی رحمت کو روک سکے ) اگر وہ تم پر رحمت کرنے کا ارادہ کرلے؟ اور اللہ کے سوا ان لوگوں کو نہ کوئی رکھوالا مل سکتا ہے ، نہ کوئی مددگار ۔

By Noor ul Amin

آپ پوچھئے کہـ:اگراللہ تمہیں تکلیف دینا چاہےتوکون ہےجو اس سے تمہیں بچا سکے؟یااگرتم پر مہربانی کرناچاہے ( توکون اسے روک سکے ) اللہ کے مقابلے میں یہ نہ کوئی حامی پاسکتے ہیں اور نہ مدد گار

By Kanzul Eman

تم فرماؤ وہ کون ہے جو اللہ کا حکم تم پر سے ٹال دے اگر وہ تمہارا برا چاہے ( ف٤۳ ) یا تم پر مہر ( رحم ) فرمانا چاہے ( ف٤٤ ) اور وہ اللہ کے سوا کوئی حامی نہ پائیں گے نہ مددگار ،

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کون ایسا شخص ہے جو تمہیں اللہ سے بچا سکتا ہے اگر وہ تمہیں تکلیف دینا چاہے یا تم پر رحمت کا ارادہ فرمائے ، اور وہ لوگ اپنے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز پائیں گے اور نہ کوئی مددگار