اَلسَّلْقُ: قہر و غلبہ کے ساتھ دست یا زبان درازی کرنا کے ہیں اور اسی تَسَلَّقٌ عَلَی الْحَائِطِ ہے جس کے معنیٰ دیوار پھاندنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (سَلَقُوۡکُمۡ بِاَلۡسِنَۃٍ حِدَادٍ) (۳۳:۱۹) تو تیز زبانوں کے ساتھ تمہارے بارے میں زبان درازی کریں گے۔ محاورہ ہے: (سَلَقَ امْرَئَتُہٗ: اپنی عورت کو زبردستی لٹاکر اس کے ساتھ جماع کیا۔ مسیلمہ نے ایک عورت سے کہا۔ (1) (۲۳۵) اِنْ شِئْتِ سَلَقْنَاکِ وَاِنْ شِئْتِ عَلٰی اَرْبَعٍ چاہو تو چت لیٹ جاؤ اور چاہو تو پٹ لیٹو۔ اور سَلْقٌ کے شلیتے کے ایک حلقے کو دوسرے میں داخل کرنے کے ہیں اور میدہ کی روٹی کو سَلِیْقَۃٌ کہا جاتا ہے اس کی جمع سَلَائِقُ آتی ہے۔ اور سَلِیْقَۃٌ بمعنی طبیعت بھی آتا ہے اور سَلْقٌ کے معنیٰ ہموار اور عمدہ زمین کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
سَلَقُوْكُمْ | سورة الأحزاب(33) | 19 |